ابنا: عراقی سکیوریٹی ذرائع کے مطابق قطر کے سات انٹلجنس افسر انتیس دسمبر کو کردستان عراق سے صوبہ الانبار پہنچے تھے اور انہوں نے اس صوبے میں حکومت مخالف مظاہرے کروانے کے اقدامات کئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق قطری افسروں نے الانبار کے بعض رہنماوں اور قطری حکام کےدرمیاں مظاہرے کروانے کے سلسلے میں کام کیا تھا۔ عراقی انٹلجنس کا کہنا ہےکہ قطر کے سات افسر کردستان کے اعلی حکام کی مدد سے عراقی کاغذات سے الانبار صوبے پہنچے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ قطر ترکی اور سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے عراق میں مداخلت کررہے ہیں اور کروڑوں ڈالر خرج کرکے عراق میں دہشتگردی کروا رہے ہیں۔
.......
/169